سوال: کلمہء شہادت کیا ہے؟

جواب: کلمہء شہادت یوں ہے: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ

سوال: شہادت کا کیا مطلب ہے؟

جواب: شہادت کا مطلب ہے، گواہی دینا۔

سوال: کلمہء شہادت کا ترجمہ کیا ہے؟

جواب: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔

سوال: کلمہء شہادت کیوں اہم ہے؟

جواب: کلمہء شہادت اسلام میں داخل ہونے کا دروازہ ہے۔

سوال: کیا کلمہء شہادت کو مانے بغیر کوئی مسلم بن سکتا ہے؟

جواب: جی نہیں، کلمہء شہادت کو مانے بغیر کوئی مسلم نہیں بن سکتا۔